جوہری اثاثے محفوظ ہیں‘ فنانشل ٹائمز کی رپورٹ بے بنیاد ہے: دفتر خارجہ

اسلام آباد (این این آئی) پاکستانی دفتر خارجہ نے برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز میں شائع ہونے والی خبر کو بے بنیاد قرار دیا ہے کہ پاکستان کے سِول و عسکری حکام مغربی ممالک کو اپنے جوہری پروگرام سے متعلق خفیہ معلومات فراہم کررہے ہیں تاکہ جوہری ہتھیاروں کے طالبان جنگجوؤں کے ہاتھ لگنے کے حوالے ان کے خدشات دور کیے جا سکیں۔ دفتر خارجہ کے ترجمان عبدالباسط نے ہفتے کو ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کے جوہری اثاثوں کے تحفظ کیلئے ایک مضبوط کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم موجود ہے اور ان کی حفاظت کے حوالے سے خدشات بے بنیاد ہیں۔ دفتر خارجہ نے اورکزئی ایجنسی کے سِکھوں کے حوالے سے بھارتی بیانات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو بتایا گیا ہے کہ اورکزئی ایجنسی میں رہنے والے سِکھ پاکستانی ہیںان کا بھارت سے کوئی تعلق نہیں۔ حکومت پاکستان صورتحال سے پوری طرح باخبر ہے اور وہ اپنے تمام شہریوں بالخصوص اقلیتی برادری کی بہبود کا خیال رکھتی ہے اور بھارت کے احتجاج کا کوئی جواز نہیں۔
دفتر خارجہ