جامعہ حفصہ کی تعمیر کیلئے حکومت نے اراضی الاٹ کر دی

اسلام آباد (ریڈیو نیوز) حکومت نے جامعہ حفصہ کی دوسری جگہ تعمیر کے لئے بارہ کنال اراضی الاٹ کر دی۔ ذرائع کے مطابق جامعہ حفصہ کی تعمیر کے لئے سی ڈی اے کی طرف سے سیکٹر ایچ ایٹ میں بارہ کنال کا پلاٹ الاٹ کیا گیا ہے۔ لال مسجد کے نائب خطیب مولانا عامر صدیق نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ جامعہ حفصہ کی تعمیر کے لئے پلاٹ تو الاٹ کر دیا گیا ہے اور خطیب مولانا عبدالعزیز نے اس جگہ کا دورہ بھی کیا ہے تاہم پلاٹ لینے یا نہ لینے کے حوالے سے حتمی فیصلہ مولانا عبدالعزیز عمرہ کی ادائیگی سے واپسی پر کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ لال مسجد سے ملحقہ جگہ کو مسجد کی توسیع کے لئے استعمال میں لایا جائے گا۔
جامعہ حفصہ/ اراضی الاٹ