امریکی جرنیلوں کو جمہوری حکومت پر تنقید کرنے کا کوئی حق نہیں: طارق عظیم

اسلام آباد (ثناء نیوز) مسلم لیگ ق کے رہنما سنیٹر طارق عظیم نے کہا ہے کہ کسی امریکی جرنیل کا کوئی حق نہیں بنتا کہ وہ پاکستان کے جمہوری اور منتخب حکومت پر تنقید کرے۔ پاکستان ترقی پذیر ملک ہے جس کو کئی مسائل کا سامنا ہے اور بعض غیر ملکی عناصر ملک کو غیرمستحکم کر نے کی کوشش کررہے ہیں۔ امید ہے کہ صدر زرداری صدر اوباما سے امریکی جرنیل کے بیانات کے بارے میں بات کریں گے۔ نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں امریکی حکام سے پاکستان کیلئے معاشی مدد کیلئے کہنا چاہئے۔ ہمارے ملک میں امریکہ کی مداخلت بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امریکہ پاکستان پر تنقید کے بجائے تعاون کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پارلیمنٹ سے قرار داد کی منظوری کے باوجود قبائلی علاقوں پر امریکی ڈرون حملے جاری ہیں۔
طارق عظیم