ڈگری کی تصدیق نہ کرانے والوںکو الیکشن میں حصہ لینے سے روکنے کیلئے درخواست دائر

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت نگران سیٹ اپ کے قیام ،وزیراعظم کے چناﺅکو یقینی بنانے اورقائد حزب اختلاف چوہدری نثار احمد سمیت پارلیمنٹ کے 223 ارکان اسمبلی جنہوں نے اپنی ڈگریوں کی تصدیق نہیں کروائی کو الیکشن میں حصہ لینے سے روکنے کے لئے درخواست دائر کردی گئی ہے۔درخواست گزار مولوی اقبال حیدرکی جانب سے دائر درخواست میں الیکشن کمیشن آف پاکستان اور ہائر ایجوکشن کمیشن کو فریق بناےا گےا ہے۔ درخواست میں استدعا کرتے ہوئے کہا گےا ہے کہ نگران سیٹ اپ کے قےام میں ممبران اور وزیراعظم کے چناﺅ میں اس بات کا خاص خےال رکھا جائے کہ مذکورہ افراد آئین کے 62 اور 63 کی تعریف پر مکمل اترتے ہوں جبکہ ڈگریوں کی تصدیق نہ کرانے والے ارکان اسمبلی کو آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کا کوئی حق نہیں اگر وہ ایسی کوئی خواہش رکھتے ہیں تو الیکشن کمیشن کے احکامات کے تحت اپنی پہلے ڈگریوں کی تصدیق کروائیں۔