پختونوں اور مہاجروں کو سازش کے ذریعے لڑایا گیا، خیبرپختونخوا میں انگریزوں کا دیا ہوا نام نہیں چلا تو اب انکا نظام بھی نہیں چلے گا۔ الطاف حسین

خبریں ماخذ  |  سٹی رپورٹر
پختونوں اور مہاجروں کو سازش کے ذریعے لڑایا گیا، خیبرپختونخوا میں انگریزوں کا دیا ہوا نام نہیں چلا تو اب انکا نظام بھی نہیں چلے گا۔  الطاف حسین

 اسلام آباد میں ایم کیو ایم کے زیراہتمام خیبرپختونخوا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیو ایم شروع سے ہی جاگیردارانہ نظام کے خلاف لڑ رہی ہے، انکی جماعت کےخلاف ہمیشہ سازشیں ہوئی اب بھی پختونوں اور مہاجروں کو لڑایا جا رہا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ شیعہ سنی فسادات کرانے کیلئے ہزارہ برادری کے لوگوں کا قتل عام کرایا جا رہا ہے اور اس پر کوئی دھیان نہیں دے رہا۔ الطاف حسین نے کہا کہ ملک میں پیسے لیکر ٹکٹ بیچے جا رہے ہیں مگر ایم کیو ایم واحد جماعت ہے جو پیسے نہیں اہلیت اور انصاف کی بنیاد پر ٹکٹ دیتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کا نام ایم کیو ایم کا مطالبہ تھا، انگریزوں کا دیا ہوا نام ہی نہیں نظام بھی نہیں چلے گا۔