پاکستانی طالب علم نے کیمبرج یونیورسٹی شعبہ ”ریاضی“ میں دنیا بھر میں اول پوزیشن حاصل کرلی

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستانی طالب علم نے او لیول کے امتحان میں میتھمیٹکس کیمبرج یونیورسٹی میں بین الاقوامی سطح پر اول پوزیشن حاصل کرلی۔ سٹی سکول کیپٹل کیمپس اسلام آباد کے طالب علم طلحہ یوسف سندھو ولد محمد یوسف سندھو نے کیمبرج یونیورسٹی برطانیہ کے زیرانتظام منعقدہ او لیول کے امتحان میں دنیا بھر میں ریاضی کے مضمون میں اول پوزیشن حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ طلحہ یوسف سندھو نے اپنی کامیابی کو والدین کی دعا اور اساتذہ کی محنت قرار دیا اور کہا کہ وہ مستقبل میں بھی اسی طرح محنت کرکے ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔