وفاقی محتسب کو سول کورٹ کے اختیارات، حکم امتناعی بھی جاری کر سکیں گے

وفاقی محتسب کو سول کورٹ کے اختیارات، حکم امتناعی بھی جاری کر سکیں گے


اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی محتسب سلمان فاروقی نے کہا ہے 78 ہزار زیر سماعت مقدمات میں سے 41 ہزار مقدمات نمٹا دئیے ہیں اوراس ماہ کے آخر تک صرف 25 ہزار مقدمات رہ جائینگے جنہیں جلد ازجلد نمٹا دیاجائے گا۔ اجلاس سے خطاب کرتے کہا پرانے مقدمات دو سال سے پانچ سال تک پرانے ہیں اور نیا قانون ان پر بھی لوگو ہوگا اور دو ماہ کے دوران تمام پرانے زیرسماعت مقدمات کے فیصلے کردئیے جائینگے۔ نئے قانون کے بعد مقدمہ کو دو ماہ کے اندر ختم کرنا محتسب کی ذمہ داری ہوگی۔ شعیب سڈل نے کہا تمام مقدمات کیلئے 60دن مقرر کیے گئے ہیں نظر ثانی 30 دنوں میں کی جاسکتی ہے اور محتسب 45 دنوں میں اس پر فیصلہ دے گا۔ اسد اشرف ملک نے کہا اب محتسب کے پاس حکم امتناعی جاری کرنے اور توہین عدالت کا اختیار بھی آ جائے گا ‘ محتسب اعلی آزادکشمیر نے کہا محتسب کو مالی خودمختاری مل گئی ہے، جو سرکاری آفیسر عمل نہیں کرے گا اس کی تنخواہ بھی بند کی جاسکے گی۔

محتسب