فضل الرحمن طالبان سے ملے ہوئے ہیں اے پی سی محض ٹوپی ڈرامہ تھی: مسرت شاہین

فضل الرحمن طالبان سے ملے ہوئے ہیں اے پی سی محض ٹوپی ڈرامہ تھی: مسرت شاہین


اسلام آباد (این این آئی) تحریک مساوات پاکستان کی چیئرپرسن مسرت شاہین نے کہا ہے گذشتہ روز اسلام آباد میں ہونے والی اے پی سی کی کوئی حیثیت نہیں محض ایک ٹوپی ڈرامہ تھی، مولانا فضل الرحمن کا صرف نگران وزیراعظم بننے کے لئے ایک دکھاوا تھا، اندر سے مولانا طالبان کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا ہمارا مطالبہ ہے طالبان سے مذاکرات کا مینڈیٹ نومنتخب حکومت کو دیا جائے۔
مسرت شاہین