سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت اجلاس، بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈا¶ن کا فیصلہ

سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت اجلاس، بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈا¶ن کا فیصلہ


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر خزانہ سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت توانائی کے سرکلر ڈیٹ پر خصوصی اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈا¶ن کیا جائے گا۔ وزارت پانی و بجلی کے مطابق بجلی چوروں سے وصولی نیب کے ذریعے کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ہنگامی بنیادوں پر دو ہفتوں میں 100 ارب روپے وصول کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔ ایف آئی اے اور دیگر متعلقہ ادارے کارروائی میں معاونت کریں گے۔ آئندہ ہفتے بجلی واجبات کی وصولی کے لئے یومیہ اجلاس ہوا کرے گا۔

سلیم مانڈوی والا