سعودی عرب حکومت نے مدینہ کو اسلامی تہذیب کا مرکز قرار دیدیا

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) سعودی عرب کی حکومت نے مدینہ منورہ کو اسلامی تہذیب کا مرکز قرار دیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت 8 مارچ سے مدینہ منورہ میں خصوصی تقریبات شروع ہو رہی ہیں جن میں مدینہ منورہ کو اسلامی تہذیب کے گہوارے کے طور پر متعارف کرایا جائے گا۔ ان تقریبات میں تمام اسلامی ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے۔ پاکستان کی طرف سے ثقافت کی وزیر ثمینہ گھرکی پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔ مدینہ منورہ کو ان تقریبات کے لئے خصوصی طور پر سجایا جارہا ہے۔ ہفتہ بھر جاری رہنے والی تقریبات میں اسلامی سکالرز‘ اسلامی تہذیب کی تشکیل میں سرکار دو عالم ‘ مدینہ منورہ اور اہل مدینہ کے کردار پر روشنی ڈالیں گے۔