ایف بی آر نے اگلے بجٹ کی تیاری کیلئے عوام سے رائے طلب کر لی

ایف بی آر نے اگلے بجٹ کی تیاری کیلئے عوام سے رائے طلب کر لی


اسلام آباد (اے پی اے) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کیلئے عوام سے رائے طلب کر لی، بجٹ عوامی امنگوں کے مطابق تیار کرنے کے لئے خصوصی ڈیٹا فارم جاری کر دیئے گئے۔ وفاقی بجٹ 2013-14ءمیں بہتری کے لئے ایف بی آر نے عوامی رائے طلب کی ہے۔
 اس سلسلے میں کاروباری حضرات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ تمام محکموں اور وزارتوں سے بھی الگ الگ آراءطلب کی گئی ہیں، موصول ہونے والی تجاویز کی روشنی میں آئندہ مالی سال کا بجٹ تیار کیا جائے گا، ایف بی آر نے عوام کی رائے جاننے کے لئے خصوصی ڈیٹا فارمز جاری کئے ہیں، جو ایف بی آر کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔
بجٹ تیاری