نبی کریم کی سیرت طیبہ مسلمانوں کیلئے مشعل راہ ہے‘ پیر عبدالشکور
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) جمعیت علماءاسلام (ف) کے مرکزی رہنما پیر عبدالشکور نقشبندی نے کہا ہے کہ نبی کریم کی سیرت طیبہ مسلمانوں کے لئے مشعل راہ ہے جس پر عمل پیرا ہو کر وہ تمام مسائل اور مشکلات پر قابو پا سکتے ہیں۔ ختم نبوت ہمارا عقیدہ اور ایمان ہے حکومت قادیانیوں کی اسلام دشمن سرگرمیوں کا سدباب کرے۔ جنرل راحیل شریف نے ملکی دفاع و سلامتی کے تحفظ اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئےگرانقدر خدمات انجام دیں۔ امید ہے کہ نئے سپہ سالار جنر قمر جاوید باجوہ اپنے پیشرو کے کارناموں کو آگے بڑھائیں گے۔ وہ حافظ ابوبکر صدیقی شہید کی یاد میں جامع مسجد خانقاہ نقشبندیہ چاکرہ میں سیرت خاتم الانبیاءکانفرنس میں صدارتی خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر مولانا افتخار احمد‘ مولانا محمد جاوید‘ قاری سمیع اﷲ اور دیگر علماءنے بھی خطاب کیا۔