پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان آئیگا‘ تحریک انصاف
راولپنڈی(نیوز رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف ٹریڈرز ونگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری اور ممتاز سیاسی و سماجی رہنما رانا جلیل حسن گادی نے کہا کہ پٹرلیم کی قیمت میں دو روپے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں2.70 روپے اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پٹرولیم مصنواعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوشربا مہنگائی کو جنم دے گا ٹرانسپورٹ کے کرایوں میںاضافہ ہوگا اس سے عام آدمی متاثر ہوگا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو جواز بنا کر بجلی کی فی یونٹ میں اضافہ کیا جائے گا اپنے بیاں میں رانا جلیل حسن گادی نے کہا کہ حکومت پٹرولیم لیویز ٹیکس فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے پاکستان تحریک انصاف صوبائی حلقہ پی پی9 کے رہنما خالد خان جدون نے کہا ہے کہ نواز شریف پانامہ لیکس کیس میںبری طرح پھنس چکے ہیں اب نکا احتساب سے بچنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے تحریک انصاف تمام تر مکمل ستاویزی ثبوت کے ساتھ عدالت میں گئی ہے تحریک انصاف کے حقائق نامہ نے حکومتی درباریوں کی راتون کی نیندیں حرام کر دی ہیں