سپیشل پرائس مجسٹریٹس ناجائز منافع خوری‘ ناپ تول میں کمی کا خاتمہ کریں
راولپنڈی ( نیوز رپورٹر ) ڈی سی او راولپنڈی طلعت محمود گوندل نے کہا ہے کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیئے سپیشل پرائس مجسٹریٹس اپنے فرائض منصبی پوری ایمانداری اور ذمہ داری سے ادا کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ ماہ میں ضلع راولپنڈی میں ناجائز منافع خوری ، ناپ تول میں کمی اور غیر معیاری اشیائے ضروریہ فروخت کرنے والوں کو 9 لاکھ 40 ہزار پانچ سو روپے کے جرمانے کیے گئے ۔انہوں نے کہا کہ ناجائز تجاوزات کے خلاف بھی بلا تفریق کاروائی عمل میںلائی جائے کیونکہ ان لوگوں نے شہر یوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے ڈی سی او طلعت محمود گوندل نے اے سی صاحبان کو ہدایت کی کہ تما م چھوٹے بڑے بازاروں میں وزٹ کر کے اشیا خوردونوش کی مقررہ قیمتوں پر فروخت کو یقینی بنائیں اور ناجائز منافع خوروں اور ناپ تول میں کمی اور غیر معیاری اشیاءفروخت کرنے والوں کے خلاف بلاتفریق کاروائی عمل میں لائی جائےا نہوںنے کہا کہ عوام کی جیب پر کسی کو ڈاکہ ڈالنے نہیں دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ غیر معیار ی فروٹ اور سبزی فروخت کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے انضباطی کاروائی کی جائے اور انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کو جیل کی ہوا کھانا پڑے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ناجائز تجاوزات کے خلاف بھی بلا تفریق کاروائی عمل میںلائی جائے کیونکہ ان لوگوں نے شہر یوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ اس ضمن میںکسی کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی