فرائض میں غفلت پر اے ایس آئی ملازمت سے بر طرف، ہیڈ کانسٹیبل کو شوکاز نوٹس
راولپنڈی ( نیوز رپورٹر ) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی نے ASIمحمد جاوید کو ملازمت سے برطرف کر دیا ، ASIمحمد جاوید تھانہ کینٹ نے زیر دفعہ 406ت پ ایک مقدمہ درج کیا تھا جس پر ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی نے SSP/RIBکو مقدمہ کی انکوائری مارک کی تھی ۔SSP/RIBنے انکوائری رپو رٹ میں محمد جاوید ASIکو قصور وار ٹھہرایا مزید برآں SPلیگل کی رائے کے مطابق مذکورہ کیس دیوانی نوعیت کا تھا ۔جس پر فوجداری مقدمہ قائم نہیں کیا جا سکتا تھا ۔مذکورہ ASIنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے حقائق کی تصدیق کئے بغیر مقدمہ درج کر کے سینئر افسران کی ہدایات کو بھی نظر انداز کر دیا ۔ جس پر ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی نے مذکورہASIکو معطل کر کے اردل روم میں بلایا جو لگائے گئے الزامات پر کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہ کر سکا جس پر ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی نے SSP/RIBسے اتفاق کرتے ہوئے محمد جاویدASIکو ملازمت سے برطر ف کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔جبکہ افتخاراحمدہیڈ کانسٹیبل جو ASIسے تنزل ہوا تھاکی اپیل کو ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی نے مسترد کرتے ہوئے سزا کم ملنے پر شوکاز نوٹس جار ی کر دیا۔مزید برآں ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی نے انسپکٹر شجاعت علی بابر کو انچار ج کمپلینٹ سیل ریجنل آفس سے تبدیل کرتے ہوئے چیف سیکورٹی آفیسر ریجنل آفس راولپنڈی اور عابد حسین SIکو نائب ریڈر سے تبدیل کرتے ہوئے انچارج کمپلینٹ سیل ریجنل آفس راولپنڈی جبکہ کانسٹیبل نظر عباس اور کانسٹیبل جہانگیر احمد کو عوام الناس کی شکایات پر ضلع راولپنڈی سے ضلع جہلم اور ضلع چکوال تبدیل کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے فوری طور پر جائے تعیناتی پر رپورٹ کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔