امانتاً لی گئی گاڑی واپس کرنے سے انکار پر مقدمہ درج
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) امانت میں خیانت‘ چیک ڈس آنر اور مار پیٹ کے تین مقدمات مختلف تھانوں میں درج کر لئے گئے ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ تھانہ کینٹ کو نعمان رفیع نے بتایا کہ تیمور ارسلان نے مجھ سے امانتاً گاڑی لی جو اب واپس نہیں کر رہا تھا۔ تھانہ کینٹ میں شہزاد امان نے بتایا کہ محمد آصف نے ایک لاکھ روپے مالیت کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا۔ تھانہ رتہ امرال میں افتخار احمد نے بتایا کہ وقاص وغیرہ نے مجھے مارا پیٹا جس سے میں مضروب ہو گیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔