راولپنڈی پولیس نے جواریوں سمیت 24 ملزمان گرفتار کر لئے
راولپنڈی ( نیوز رپورٹر )راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوںاورناجائز اسلحہ رکھنے والوںکاروائی کرتے ہوئے05 ملزمان کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے1250گرام چرس، 40لیٹر کھلی شراب، 01عدد پستول30بور معہ05رونداور آلات گیس ری فلنگ برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ واہ کینٹ پولیس نے جہانگیر احمد سے1250گرام چرس، تھانہ وارث خان پولیس نے کامران سے 20لیٹر کھلی شراب، تھانہ صادق آباد پولیس نے عدنان سے20لیٹر کھلی شراب، تھانہ ریس کورس پولیس نے حمزہ سجاد سے01عدد پستول30بور معہ05روند، تھانہ نصیر آباد پولیس نے محمد طیب کو غیر قانونی طور پر گیس ری فلنگ کرتے ہوئے قابوکرکے اس کے قبضہ سے سلنڈر معہ آلات ری فلنگ برآمد کرکے ملزمان کےخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔ راولپنڈی پولیس نے قمار بازوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 19ملزمان کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے نقدرقم مبلغ 68870/-روپے ،21موبائل فون اور02موٹر سائیکل برآمدکرکے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ چند اشخاص احاطہ ذبح خانہ کے علاقہ میں جواءکھیل رہے ہیں جس پرتھانہ سول لائن پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے اڈے پر ریڈ کر کے10ملزما ن سلیمان،سجاد حسین،امیر بخش وغیرہ کو بذریعہ تاش جواءکھیلتے ہوئے قابو کر کے داﺅ پر لگی ہوئی رقم مبلغ18000/-روپے اور10عدد موبائل برآمد کرلیے جبکہ تھانہ ریس کورس پولیس نے پیپلز کالونی کے علاقہ میں بذریعہ ڈولی دانہ جواءکھیلتے ہوئے 04ملزمان محمد اشرف، توقیر حیدر، اشفاق حسین اور محمد توصیف کو گرفتار رکر کے ان کے قبضہ سے41460/-روپے ،06موبائل فون اور 02موٹر سائیکل برآمد کرلیے اور تھانہ گنجمنڈی پولیس نے مقبول ہوٹل کے علاقہ میں بذریعہ جواءکھیلتے ہوئے04ملزمان فیاض محمد ،شہزاد ،ارشد اور فہیم کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 7880/-روپے اور 04موبائل فون برآمد کرلیے ،تھانہ پیرودھائی کے علاقہ مسلم پارک میں انعام کالالچ دیکر محمد یاسر کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1530/-روپے اور01موبائل فون معہ آلات قمار بازی قبضہ پولیس میں لے کر قماربازی ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔