ریلوے ملازمین کو سپیشل پیکج دیا جائے‘ ریلوے ورکرز یونین
راولپنڈی ( نیوز رپورٹر )موجودہ حکومت ریلوے ملازمین کو الاو¿نس شدہ پیکج دے وزیر ریلوے نے مزدوروں سے جو وعدے کئے ہیں اسے پورا کیا جائے آنے والے وقت میں سی پیک منصوبہ ریلوے کی ترقی کا ضامن ہو گا اور ریلوے پاکستان کاسب سے اہم اور کماو¿ ادارہ بن جائے گا ملازمین کو سہولتیں دی جائیں گی اور ریلوے میں ہزاروں لوگوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے کراچی ،کوئٹہ ،پشاور اور راولپنڈی ڈویژن سی پیک منصوبے میں اہم کردار ادا کریں گے جس سے ریلوے کی آمدنی میں اربوں روپے کا اضافہ ہو گا کرپشن اور اقربا پروری کو ریلوے سے ختم کرنا ہوگا کمیشن مافیا کو ریلوے سے مکمل فارغ کیا جائے ٹھیکیداری نظام نے کرپشن کی بنیادیں پیدا کی ہیں وزیر اعظم پاکستان 2017کو ریلوے کا انقلابی سال بنائیںگزشتہ 4سالوں میں ریلوے ملازمین نے انتھک محنت کر کے ریلوے کے وقار کو بحال کیا ہےریلوے میں ملازمین کے بچوں کو اسپیشل ایجوکیشن فنڈز دیا جائے ۔ان خیالات کا اظہار ریلوے ورکرز یونین کے مرکزی ترجمان مبارک حسین ،مرکزی رہنماءطاہر بھٹی ،زوالفقار خان ،راجہ ایاز ،جاوید اقبال،شیخ نعیم ،سجاد حسین اور جنید اعوان نے تنظیمی اجلاس سے خطاب کیا۔