ماحولیاتی آلودگی‘ گردو غبار اور خشک سردی سے بیماریوں میں اضافہ
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) طویل خشک سالی کی وجہ سے ماحولیاتی آلودگی‘ گردو غبار اور خشک سردی سے موسمیاتی بیماریوں میں اضافہ ہو گیا ہے جبکہ بارانی علاقوں میں گندم کی کاشت شدہ فصل کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔ گزشتہ ہفتوں کی طرح گزشتہ روز بھی شہر اور کینٹ میں نماز جمعہ کے اجتماعات میں علماءاور خطباءنے باران رحمت کے نزول کے لئے اﷲ تعالیٰ کے حضور اجتماعی دعائیں مانگیں۔