ورکر کنونشن کی کامیابی اور بلاول بھٹو کی مقبولیت سے مخالفین کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں
راولپنڈی ( نیوز رپورٹر )بلاول بھٹو نے پارٹی میں نئی رقوح پھونک دی یوم تاسیس کے ورکر کنونشن کی کامیابی اور بلاول بھٹو کی مقبولیت سے سیاسی مخالفین کی نیندیں حرام ہو چکیں بلاول بھٹو کی قیادت میں جمہوری انقلاب زیادہ دور کی بات نہیںپنجاب کے غریب عوام کا پیسہ میگا پراجیکٹ پر خرچ کیا جا رہا ہے جبکہ عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں مسلم لیگ ن ی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں بری طرح ناکام ہو چکی یہی وجہ ہے کہ پنجاب کے غریب عوام بلاول بھٹو کی طرف امید لگائے بیٹھے ہیںگے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے تحص راولپنڈی کے سابق صدر توقیر عباسی، انفارمیشن سیکرٹری محمد شاہد،چوہدری ظہیر محمود اور اعجاز بٹ نے لاہور کنونشن مین شرکت کے بعد واپسی پر پارٹی آفس کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کارکنوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کارکن اب متحرک ہو چکے ہیں تخت لاہور کو غریب عوام کی ایک ایک پیسے کا حاب دینا ہو گا جعلی منڈیٹ والے پا ناما لیکس میں بری طرح پھنس چکے ہین اب وفاق کے ساتھ ساتھ پنجاب سے سے بھی جعلی حکمرانوں کا صفایا ہو جائے گا۔