ادارہ تعلیمات اسلامیہ کے زیراہتمام عالمی میلاد و سیرت کانفرنس 5 دسمبر کو ہو گی
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) خیابان سرسید راولپنڈی شہر ادارہ تعلیمات اسلامیہ کے سالانہ اجتماع و دستار فضیلت کے سلسلے میں عالمی میلاد و سیرت کانفرنس 5 دسمبر کو ہو گی جس کی صدارت جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ سید ریاض حسین شاہ کریں گے جبکہ ایک سو سے زائد علماءکرام کی دستار بندی کی جائے گی۔ جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی رہنما صاحبزادہ محمد عثمان غنی نے راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ تعلیمات اسلامیہ میں قرآن و سنت کے انوار و فیوض کے فروغ کا عالمی ادارہ ہے۔کانفرنس میں متفقہ طور پر عالمی سطح پر اسلام دین رحمت اسوہ حسنہ ہی انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے‘ بارے لائحہ عمل دیا جائے گا۔ کانفرنس میں عالمی سطح پر تحریک فروغ عشق رسول کے اعلان سمیت ماہ میلاد میں ملک بھر میں 20 ہزار میلاد کانفرنسز‘ اجتماعات کئے جائیں گے۔