فود اتھارٹی اشیاءمیں ملاوٹ کا دھندہ بند کرائے‘ شاہد ریاض ستی
راولپنڈی ( نیوز رپورٹر )پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنماء، سابق پارلیمانی سیکریٹری پنجاب شاہد ریاض ستی نے وزیر اعلی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ وہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ترجیحات مقرر کرکے دو دھ دہی ، گوشت، آٹے اور روز مرہ استعمال کیدیگر اشیاءمیں ملاوٹ کرنے والوں کے گرد قانون کا گھیرا تنگ کریں اور ایسے عناصر کو گرفتار کرکے نہ صرف ان کے کاروبار بند کئے جائیں اور ان پر بھاری جرمانے عائد کئے جائیں بلکہ انہیں قید کی لمبی سزائیں دی جائیں تاکہ عوام کی رگوں میں یہ زہر اتارنے والے اپنے انجام کو پہنچیں اور اس گھناﺅنے کاروبار کو روکا جا سکے انہوں نے یہ بات لیگی ورکروں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہی