مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کیوبن سفارتخانے کا دورہ، کاسترو کے انتقال پر تعزیتی تاثرات قلمبند کئے
اسلام آباد (آن لائن) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کیوبا کے سفارتخانے کا دورہ کیا وہاں تعزیتی کتاب پر سابق کیوبن صدر فیدل کاسترو کے انتقال پر اظہار افسوس قلم بند کیا۔ گزشتہ شب مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کیوبا کے سابق صدر فیدل کاسترو کے انتقال پر تعزیتی کتاب میں پاکستان اور عوام کی جانب سے اظہار افسوس کیا اور کہا کیوبا کے عوام ایک بہترین لیڈر سے محروم ہوگئے۔
سرتاج عزیز/ کیوبن سفارتخانہ