چودھری نثار تحریک انصاف سے مذاکرات کر رہے ہیں نہ عمران سے خفیہ ملاقات کی: ترجمان وزارت داخلہ

چودھری نثار تحریک انصاف سے مذاکرات کر رہے ہیں نہ عمران سے خفیہ ملاقات کی: ترجمان وزارت داخلہ

اسلام آباد (اے پی پی) وزارت داخلہ کے ترجمان نے بعض اخبارات میں شائع اور بعض چینلز پر نشر ہونے والی اس رپورٹ کی تردید کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزیر داخلہ 14 اگست کے پروگرام کے پس منظر میں تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں۔ ترجمان نے اس رپورٹ کو بھی بالکل بے بنیاد قرار دیا کہ اس سلسلہ میں وزیر داخلہ چودھری نثار بنی گالہ میں عمران خان کی رہائش گاہ پر خفیہ طور پر گئے تھے۔ ترجمان نے کہا کہ زیادہ مناسب ہوتا کہ متعلقہ صحافی/رپورٹر خبر جاری کرنے سے قبل وزارت داخلہ سے اس کی تصدیق کر لیتے۔