سینٹ، قومی اسمبلی میں فلسطینیوں کے قتل عام کی مذمت کی جائے‘ رحمن ملک

سینٹ، قومی اسمبلی میں فلسطینیوں کے قتل عام کی مذمت کی جائے‘ رحمن ملک

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے جو سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی کے چیئرمین  ہیں نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں حکومت اور تمام سیاسی جماعتوں پر زور دیا ہے کہ سینٹ اور قومی اسمبلی میں مشترکہ طور پر قراردادیں منظور کی جائیں جن میں  فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جائے۔ ان قراردادوں میں  فلسطینیوں کے قتل عام کی  مذمت کی جائے۔ رحمان ملک  نے کہا کہ قومی اسمبلی یہ قرارداد منظور کرے کہ اقوام متحدہ کی امن فوج کو فوری طور پر غزہ بھیجا جائے جو اسرائیل کی طرف سے انسانیت کے خلاف سنگین جرائم روکنے کے لئے کارروائی کرے۔ فلسطین کے عوام کی منشا کے مطابق فلسطین کا مسئلہ حل کرانے کے لئے اسلامی ممالک مشترکہ طور پر  اقوام متحدہ اور سعودی عرب کے شاہ عبداﷲ اس ضمن میں پیش رفت کریں۔