جمہوریت بچانے کیلئے جسٹس (ر) افتخار بھی متحرک، وکلاء سے رابطے

جمہوریت بچانے کیلئے جسٹس (ر) افتخار بھی متحرک، وکلاء سے رابطے

اسلام آباد (آن لائن) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے جمہوریت کو ڈی ریل ہونے سے بچانے کے لئے تحریک انصاف  سمیت دیگر جماعتوں کی جانب سے ہونے والے لانگ مارچ سے نمٹنے کے لئے وکلاء برادری سے ملک بھر سے رابطے شروع کر دیئے ہیں۔ اس حوالے سے ایک متحدہ وکلاء کمانڈ ایکشن کمیٹی بھی بنائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ سابق چیف جسٹس نے ملک بھر کی بار ایسوسی ایشن سے رابطوں کا آغاز کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق چیف جسٹس تمام بارکونسلز کے صدور کو ایک خط بھی تحریر کررہے ہیں جس میں ان سے آئین کی حکمرانی میں کردار ادا کرنے بارے بات کی جائے گی۔