آزادی مارچ کی نوبت نہیں آئے گی نوازشریف مستعفی ہو جائیں : شیخ رشید

آزادی مارچ کی نوبت نہیں آئے گی نوازشریف مستعفی ہو جائیں : شیخ رشید

اسلام آباد (آن لائن) شیخ رشید نے کہا ہے کہ آزادی مارچ کی نوبت نہیں آئے گی، 5 اگست سے 12 اگست کی تاریخیں اہم ہیں، حالات خراب ہوئے تو فوج مداخلت کرسکتی ہے، دفعہ 245 پر سپریم کورٹ سوموٹو ایکشن لے سکتی ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں انہوں نے کہاکہ نوازشریف بھولے بادشاہ ہیں، فوج کسی قیمت آزادی مارچ کرنے والوں پرگولی نہیں چلائے گی۔ پاکستان کی زیادہ تر تحریکوں میں شمولیت کی یہ تحریک پاکستان کی سب سے بڑی تحریک ہے، پولیس کا امیج تباہ کردیاگیا، افسر اور اہلکاران چھٹیوں پر جا رہے ہیں۔ لاکھوں لوگ اسلام آباد پہنچیں گے تو حکومت کیاکریگی، حکومت نے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا دو سے تین دن پہلے حکومت کو فیصلہ کرنا پڑیگا۔ نوازشریف مستعفی ہو کر الیکشن کی تاریخ کا اعلان کر دیں۔