کینال روڈ توسیع کیس: درمیانہ راستہ نکالنا چاہتے ہیں: جسٹس ثاقب نثار

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے لاہور کینال روڈ توسیع منصوبہ کے دوران درختوں کی کٹائی سے متعلق ازخود نوٹس مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے درخواست گذار اور ایل ڈی اے سے اس سڑک پر سے ٹریفک کا بہاؤ کم کرنے کیلئے سفارشات مانگ لی ہیں ، جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ عدالت معاملے کا درمیانہ حل نکالنا چاہتی ہے۔ توسیع کے نام پر درختوں کی کٹائی اور قدیم ورثہ کی تباہی کی مکمل چھوٹ بھی نہیں دی جاسکتی مگر اور یہ بھی نہیں ہوسکتا کہ قومی ورثہ اور گرین ایریاز کو بچانے کے چکر میں کوئی ترقی اور تعمیری کاموں کو روک دیا جائے عدالت بیلنس چاہتی ہے یہ ہمارے ہی نہیں بین الاقوامی سطح کے مسائل ہیں جن کا حل تو نکالنا ہی ہے متبادل ذرائع استعمال کرنا ہوں گے۔