نیپرا نے پہلی بار 25 میگاواٹ تک پن بجلی منصوبوں کیلئے پیشگی ٹیرف کی منظوری دیدی

 نیپرا نے پہلی بار 25 میگاواٹ تک پن بجلی منصوبوں کیلئے پیشگی ٹیرف کی منظوری دیدی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نیپرا نے پہلی بار چھوٹے پن بجلی منصوبوں کیلئے پیشگی ٹیرف کی منظوری دیدی۔ پچیس میگاواٹ تک چھوٹے پن بجلی منصوبوں کیلئے پیشگی ٹیرف کی منظوری دی گئی۔ کم اونچائی پر لگنے والے پن بجلی منصوبوں کیلئے 8 روپے 31 پیسے فی یونٹ ٹیرف مقرر کردیا گیا۔ زیادہ اونچائی والے پن بجلی منصوبوں کیلئے 7 روپے 61 پیسے فی یونٹ ٹیرف مقرر کیا گیا۔