منی لانڈرنگ کیس: ماڈل ایان علی کی جائیداد کی خریدوفروخت کا جائزہ لینے کیلئے ایف آئی اے کی ٹیم کراچی بھجوانے پر غور

منی لانڈرنگ کیس: ماڈل ایان علی کی جائیداد کی خریدوفروخت کا جائزہ لینے کیلئے ایف آئی اے کی ٹیم کراچی بھجوانے پر غور

اسلام آباد (آئی این پی) منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ماڈل ایان علی کی جائیداد کی خریدوفروخت کا جائزہ لینے کیلئے ایف آئی اے کی چار رکنی ٹیم کراچی بھجوانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ کسٹم ذرائع کے مطابق ماڈل ایان علی نے مزید تفتیش میں بتایا کہ مذکورہ پانچ لاکھ ڈالر کی کراچی میں جائیداد فروخت کی۔ جس پر تفتیشی ٹیم (آج) جمعہ کو اڈیالہ جیل میں ایان علی کا بیان قلمبند کرے گی۔