قائمہ کمیٹی قانون اور انسانی حقوق کا اجلاس اسلام آباد عدالتی سروسز ٹربیونل کے قیام کے بل کی توثیق، ہندو میرج بل مؤخر

اسلام آباد (صباح نیوز) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف اور انسانی حقوق نے اسلام آباد عدالتی سروسز ٹربیونل کے قیام کے بل 2015ء کی توثیق کر دی۔ ہندو میرج بل کو بعض سوالات کے حصول کے لئے مؤخر کر دیا گیا۔ آئندہ اجلاس میں ہندو ایم این ایز کو بلا لیا گیا ہے۔  گذشتہ روز قائمہ کمیٹی کا اجلاس کمیٹی کے چیئرمین محمود بشیر ورک کی صدارت میں پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا سیکرٹری قانون و انصاف نے مذکورہ بلوں پر بریفنگ دی۔ کمیٹی نے ہندو میرج بل 2015 کی حساسیت کے پیش نظر ہندو کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے تمام اراکین قومی اسمبلی سے مشاورت کا فیصلہ کر لیا۔