خراب موسم: کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز کو جھٹکے، سامان فرش پر گر گیا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) خراب موسم کے باعث کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 308 کو فضا میں جھٹکے محسوس ہوئے۔ کیبن میں موجود سامان اور مسافروں کو دیا جانے والا کھانا فرش  پر گر گیا۔ طیارہ بحفاظت اسلام آباد ایئر پورٹ پر اتر گیا۔ کراچی سے دبئی جانے والی 2 پروازیں پی کے 207 ، پی کے 284  منسوخ کر دی گئیں۔ دونوں پروازیں دبئی میں گرد و ریت کے طوفان کے باعث ملتوی کی گئیں جبکہ دبئی سے اسلام آباد جانے والی پی کے 212 پرواز بھی منسوخ کر دی گئی۔