الطاف حسین کو ریاستی اداروں پر تنقید کا کوئی حق نہیں: عابد شیر علی

الطاف حسین کو ریاستی اداروں پر  تنقید کا کوئی حق نہیں: عابد شیر علی

اسلام آباد (صباح نیوز) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ نائن زیرو سے سینکڑوں بندوں کے قاتل اور وہ اسلحہ ملا ہے جو ہماری فوج کے پاس بھی نہیں ہے اگر برطانیہ کا شہری الطاف حسین ملکہ برطانیہ کا حلف لینے والا ہماری پاک افواج اور رینجرز کو للکارے گا تو ہم یہ ہرگز برداشت نہیں کریں گے ایم کیو ایم کے رئوف صدیقی نے کراچی کے ایک بزنس مین میمن کو فون کر کے 20لاکھ روپیہ مانگا نہ دینے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ نجی ٹی وی انٹرویو میں عابد شیر علی نے کہا کہ کراچی جیسے شہر جہاں قتل و غارت گری کا بازار گرم ہو بلدیہ ٹائون کی فیکٹری میں 250 لوگوں کو زندہ جلا دیا جائے جہاں ٹارگٹ کلنگ عام ہو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ اس پر وزیر اعظم خاموشی اختیار کریں کراچی میں مسلح گروپوں، قاتلوں، بھتہ خوروں کے خلاف آپریشن ہو رہا ہے اگر کوئی سیاسی جماعت کہتی ہے کہ یہ ہمارے بندے ہیں تو وہ اپنے آپ کو ان مجرموں کے ساتھ منسلک کر رہی ہے۔