2013ء کے الیکشن گزشتہ 10 انتخابات سے بہتر تھے: پلڈاٹ
اسلام آباد (آن لائن) پلڈاٹ نے انتخابات 2013ء کو گزشتہ 10 انتخابات میں سب سے زیادہ شفاف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے کوئی شواہد نہیں ملے کہ انتخابی نتائج تبدیل کرنے کیلئے کوئی منظم دھاندلی کی گئی ہو۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پلڈاٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر احمد بلال محبوب نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ملکی اورغیرملکی مبصرین کے مطابق 2013ء کے عام انتخابات گزشتہ دس عام انتخابات سے بہتر تھے۔ ممکن ہے کہ بعض حلقوں میں کچھ بے قاعدگی یا بے ضابطگی ہوئی ہو تاہم اس بات کے کوئی شواہد نہیں ہیں کہ گزشتہ سال کے عام انتخابات کے نتائج تبدیل کرنے کیلئے کوئی منظم دھاندلی کی گئی۔
پلڈاٹ