چیف جسٹس خواجہ شریف کے قتل کے منصوبے کی تحقیقات کے لئے عدالتی کمشن قائم

اسلام آباد (وقت نیوز + ریڈیو مانیٹرنگ) وفاقی حکومت نے لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس خواجہ محمد شریف کے قتل کے منصوبے کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمشن تشکیل دے دیا ہے۔ چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ قاضی عیسیٰ فائز جوڈیشل کمشن کے سربراہ ہوں گے یہ جوڈیشل کمشن تین ہفتوں میں اپنی رپورٹ وفاقی حکومت کو پیش کر دے گا۔ کمشن کا دفتر لاہور میں ہو گا۔