وزیراعظم این آر او زدہ وزیروں، سفیروں اور بیورو کریٹس کو فارغ کردینگے: ذرائع

اسلام آباد (ابرار سعید/ نیشن رپورٹ) وزیراعظم گیلانی نے موجودہ سیاسی صورتحال کے باعث سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم آئندہ چند ہفتوں کے دوران این آر او زدہ وزرائ، بیورو کریٹس اور بعض سفیروں کو فارغ کرنے کا اقدام بھی اٹھائیں گے۔