اقوام متحدہ میں مضبوط بھارتی لابی پاکستان کو بدنام کرنے میں مصروف

اسلام آباد (سکندر شاہین+ نیشن رپورٹ) بھارتی لابی اقوام متحدہ کی اعلیٰ بیورو کریسی پر مضبوط اثر رکھنے کے باعث پاکستان کو بدنام کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے اور اقوام متحدہ بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے مکمل طور پر پہلوتہی کئے ہوئے ہے۔ اس بات کا اندازہ اس سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ یوم عدم تشدد کے موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے جو بیان جاری کیا اس میں صرف ایک رہنما کا ذکر کیا گیا جوکہ موہن داس گاندھی ہیں۔ یو این جنرل اسمبلی سے بھارتی وزیر خارجہ ایم ایس کرشنا کا خطاب بھی ایک تیر سے 2شکار کرنے کی کوشش ہے جس میںانہوں نے پاکستان پر تنقید بھی کی اور اقوام متحدہ میں اصلاحات کا مطالبہ بھی کیا تاکہ یو این ایچ سی آر کی مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے آنیوالی رپورٹ سے بچا جا سکے۔