وزیراعظم سے اٹارنی جنرل کی ملاقات زیر التواءمقدمات سے متعلق تبادلہ خیال

وزیراعظم سے اٹارنی جنرل کی ملاقات  زیر التواءمقدمات سے متعلق تبادلہ خیال

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) اٹارنی جنرل عرفان قادر نے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں اٹارنی جنرل نے مختلف عدالتوں میں زیر التواءمقدمات کے بارے میں آگاہ کیا۔ ملاقات میں ڈپٹی اٹارنی جنرل سردار مقبول اور دوسرے افسر بھی موجود تھے۔دریںاثناءاقتصادی امور ڈویژن کی طرف سے وزیراعظم کو غیر ملکی اعانت کے فراہمی کے حوالے سے پری زنٹیشن دی گئی۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ حکومت محکموں کو ایسے منصوبے پیش کرنا چاہئیں جو ہر طرح سے روبہ عمل لانے کے لئے تیار ہوں۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ غیر ملکی قرضے اس انداز میں استعمال کئے جائیں جس سے منصوبوں کے ثمرات زیادہ سے زیادہ حاصل ہو سکیں۔ منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر کو روکا جائے۔