مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے بلوچ رہنما سردار یار محمد کی فوری رہائی کا مطالبہ کردیا۔

خبریں ماخذ  |  سٹی رپورٹر
مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے بلوچ رہنما سردار یار محمد کی فوری رہائی کا مطالبہ کردیا۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں پاکستان مسلم لیگ قاف کے صدر چوہدری شجاعت حسین وفاقی حکومت سے بلوچ رہنما سردار یار محمد رند کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سردار یار محمد رند کی گرفتاری وفاق پاکستان کے مفادات کے خلاف ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سردار یار محمد رند صوبہ بلوچستان کی معزز اور پاکستان دوست شخصیت ہیں اور ان کا بیرون ملک بھی احترام کیا جاتا ہے۔ سردار یار محمد رند کی گرفتاری سے پاکستان دوست قوتوں کو بھی صدمہ ہوا ہے۔ انہوں نے وفاقی حکومت سے قبائلی جھگڑوں سے دور رہنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔