محرم الحرام میں امن وامان کو برقرار رکھنے کے لیے اسلام آباد پولیس کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ہیں جبکہ جلوسوں کی فضائی نگرانی سمیت فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

خبریں ماخذ  |  سٹی رپورٹر
محرم الحرام میں امن وامان کو برقرار رکھنے کے لیے اسلام آباد پولیس کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ہیں جبکہ جلوسوں کی فضائی نگرانی سمیت فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

وزارت داخلہ کی ہدایت پراسلام آباد پولیس نے محرم الحرام کے دوران شہر میں امن وامان کو برقرار رکھنے کےلیے سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا ہے جس کے تحت پولیس کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔ جلوسوں کی حفاظت کےلیے پولیس کی بھاری نفری تعینات ہوگی۔ اسلام آباد میں مرکزی جلوس نو محرم الحرام کو جی سکس کی مرکزی امام بارگاہ سے برآمد ہوگا جبکہ راولپنڈی کا مرکزی جلوس دس محرم کو امام بارگاہ کرنل مقبول سےنکلےگا اسکے علاوہ جڑواں شہروں میں مزید چھوٹے بڑے جلوس بھی نکالے جائیں گئے۔ محرم میں شرانگیز تقاریر، لاؤڈ سپیکر کے استعمال اور شر انگیز مواد پر سختی سے پابندی ہوگی جبکہ پولیس افسران تمام مکاتب فکر کے علماء سے ملاقات کرکے امن وامان کےحوالےسے ان سے مشاورت بھی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ سال کی طرح اس بار بھی وزارت داخلہ نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اسلام آباد کے مرکزی جلوس کی فضائی نگرانی کی جائے گی۔ سکیورٹی کے حوالے سے جلد ہی وزارت داخلہ میں بھی اہم اجلاس ہوگا جس میں علماء کرام سے مشاروت سمیت امن وامان کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جائیں گے۔