فیول ایڈجسٹمنٹ : وزارت پانی و بجلی کا اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کرنیکا فیصلہ

 فیول ایڈجسٹمنٹ : وزارت پانی و بجلی کا اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد(آن لائن) وزارت پانی و بجلی نے فیول ایڈجسٹمنٹ کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیئے جانے کے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف انٹرا کوٹ اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ جبکہ اس حوالے سے آج جمعہ کو سیکرٹری پانی و بجلی کی صدارت میں مشاورتی اجلاس بھی طلب کرلیا گیاہے جس میں آئندہ کیلئے لائحہ عمل طے کیا جائےگا۔ اپیل میں یہ ثابت کرنے کی کوشش کی جائےگی کہ فیول ایڈجسٹمنٹ غیر قانونی نہیں ہے ، اسے صارفین سے لینا چاہیے کیونکہ اس کے ذریعے بجلی کے واجبات ادا کئے جاتے ہیں اور اگر واجبات نہ ادا کئے جائیں تو بجلی کے نرخوں مےں اضافہ ہوتا ہے ۔ اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیاجائےگا کہ انٹرا کورٹ اپیل کب دائر کی جائےگی۔