اسلام آباد پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران بتیس مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

خبریں ماخذ  |  سٹی رپورٹر
اسلام آباد پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران بتیس مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق میں دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس نے آبپارہ اور تھانہ مارگلہ کی حدود میں کچی آبادی اور دیگر علاقوں میں سرچ آپریشن کر کے بتیس مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ مشتبہ افراد کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔اسلام آباد پولیس کا سرچ آپریشن روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے اور اب تک درجنوں مشکوک افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مشکوک افراد کے خلاف آپریشن کا سلسلہ جاری رہے گا۔