پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ مہنگائی بم، عوام کیساتھ ظلم ہوا، واپس لیا جائے: خورشید شاہ

پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ مہنگائی بم، عوام کیساتھ ظلم ہوا، واپس لیا جائے: خورشید شاہ

اسلام آباد (آئی این پی) اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ملک کے غریب عوام کے ساتھ ظلم ہوا، بجٹ سے پہلے بجٹ پیش کرکے عوام پر مہنگائی بم گرا دیا گیا۔ اسلام آباد سے جاری بیان میں خورشید شاہ نے وفاقی حکومت کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے، انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ہر چیز مہنگی ہو جائے گی۔ اسی طرح منی بجٹ پیش کرنے ہیں تو سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کم از کم پچاس فی صد اضافہ کیا جائے۔ ایسے میں پانچ جون کو بجٹ پیش کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کسی کی منشا پر نہ کیا جائے