لیگی رہنمائوں کو عمران فوبیا ہو چکا، عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش نہ کریں: شیریں مزاری

لیگی رہنمائوں کو عمران فوبیا ہو چکا، عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش نہ کریں: شیریں مزاری

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پی ٹی آئی ترجمان شیریں مزاری نے کہا ہے کہ مسلم لیگی رہنما عمران فوبیا کا شکار ہیں۔ جھوٹ اور غلط بیانی مسلم لیگی رہنمائوں کی عادت بن چکی ہے۔ طلال چودھری اور حکومتی ارکان عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش نہ کریں۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا ہے کہ مسلم لیگی رہنما اپنی حکومت کو مشورہ دیں کہ چیئرمین نادرا پر دبائو نہ ڈالیں۔ این اے 122 سے متعلق ٹربیونل کا فیصلہ آنے دیا جائے۔