قو می املاک کو نقصا ن پہنچانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں: چوہدری نثار

قو می املاک کو نقصا ن پہنچانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں: چوہدری نثار

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ملک میں درندہ صفت انسان افراتفری جلائو گھیرائو جیسے جرائم کر کے عام شہریوں کو خوف میں مبتلا کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، قانون نافذ کرنے والے ادارے ایسے افراد پر کڑی نظر رکھیں اور ان سے کسی بھی صورت نرمی نہ برتی جائے۔ ایسے لوگوں کو قرار واقعی سزا ملنی چاہیے۔ یہ بات انہوں نے پیر کو پنجاب ہائوس میں ٹرانسپوٹروں کے وفد سے ملاقات میں کہی۔ وزیرِداخلہ نے حال ہی دو بسوں کو جلانے کے واقعے پرگہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مقامی پولیس اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مالکان اور بس سروس کو مکمل سکیورٹی مہیا کی جائے اور جن لوگوں نے کروڑوں روپے مالیت کی بسیں جلائی ہیں ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔