عمران سے شیخ رشید کی ملاقات، بلدیاتی انتخابات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال

عمران سے شیخ رشید کی ملاقات، بلدیاتی انتخابات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدنے ملاقات کی ہے جس میں بلدیاتی انتخابات اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں عمران خان سے خیبر پی کے اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بات چیت کی گئی، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال اور کل جماعتی کانفرنس میں ہونے والی تقریب سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔