جنرل راحیل سے امریکی نیشنل سکیورٹی کے سینئر ڈائریکٹر کی ملاقات

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکی نیشنل سکیورٹی کے سینئر ڈائریکٹر پیٹر لاوے نے ملاقات کی۔ جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، خطے میں سکیورٹی کی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔