جسٹس اقبال کلہوڑو سندھ ہائیکورٹ کے مستقل جج مقرر‘ایڈیشنل جج جسٹس سعید الدین ناصر کی مدت تقرری میں ایک سال کی توسیع

اسلام آباد (اے پی پی) صدر مملکت نے ایوان بالا کی ارسال کردہ سمری اور وزیراعظم کی ایڈوائس پر سندھ ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج جسٹس اقبال کلہوڑو کی بطور جج تقرری اور ایڈیشنل جج جسٹس سید سعید الدین ناصر کی مدت تقرری میں ایک سال توسیع کی منظوری دیدی۔ اس امر پر اعلیٰ عدالتوں میں ان جج صاحبان کی تقرری سے متعلق پارلیمانی کمیٹی میں اتفاق کیا گیا تھا۔