الیکشن کمشن نے خیبرپی کے میں انتخابی عذرداریوں کی سماعت کیلئے کام مکمل کرلیا نوٹیفکیشن کے بعد ٹربیونلز تشکیل دیئے جائینگے

اسلام آباد (آئی این پی) الیکشن کمشن نے صوبہ خیبرپی کے میں ہفتے کے روز ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے امیدواروں کی انتخابی عذرداریوں کی سماعت کیلئے ہوم ورک مکمل کرلیا، امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری ہوتے ہی انتخابی ٹربیونلز تشکیل دے دیئے جائیں گے۔ بلدیاتی قانون کے تحت کامیاب امیدواروں کے نوٹیفیکیشن کے بعد عذرداریاں سنی جا سکتی ہیں، اس لئے کمیشن انتظار میں ہے کہ کامیاب امیدوار نوٹیفائی ہو جائے تو ٹربیونلز تشکیل دیئے جائیں۔ ذرائع کے مطابق صوبے کے 24اضلاع کیلئے 100سے زائد عذرداری ٹربیونلز تشکیل دیئے جائیں گے، ٹربیونلز کے ججز عدلیہ سے لئے جائیں گے۔