اسلام آباد: نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے جماعت اہلسنت کے رہنما ادریس کشمیری جاں بحق

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) کورنگ ٹائون میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے مسجد الحسنین کے خطیب اہلسنت والجماعت کے رہنما ممتاز عالم دین مولانا ادریس کشمیری کی گاڑی پر فائرنگ کرکے انہیں قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔ ایس ایس پی آپریشن میر ویس نیاز نے بتایا کہ رات ساڑھے نو بجے کے قریب اہلسنت والجماعت کے مولانا ادریس کشمیری اپنی گاڑی میں کورنگ ٹائون پہنچے تو ان کی گاڑی پر مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی۔